ویب ڈیسک: معروف امریکی گلوکار، گیت نگار اور موسیقار لیونل رچی دورانِ پرفارمنس اچانک اسٹیج پر گر پڑے، جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 77 سالہ لیونل رچی کی طبیعت امریکی ریاست میزوری میں کنسرٹ کے دوران خراب ہوئی۔ طبی امداد کے لیے انہیں اسپتال لے جایا گیا، جہاں بعد ازاں آئی سی یو منتقل کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کنسرٹ کے اختتام پر سپرہٹ گانا ’آل نائٹ لانگ‘ گاتے ہوئے لیونل رچی نے کرسی منگوائی تھی، تاہم بعد ازاں وہ اسٹیج پر گر پڑے۔
واقعے کی مزید تفصیلات اور گلوکار کی صحت سے متعلق تازہ معلومات سامنے آنا باقی ہیں۔