بھارتی اداکارہ سے مبینہ زیادتی کا الزام، 73 سالہ فلم ڈائریکٹر گرفتار

بھارتی اداکارہ سے مبینہ زیادتی کا الزام، 73 سالہ فلم ڈائریکٹر گرفتار
کیپشن: بھارتی اداکارہ سے مبینہ زیادتی کا الزام، 73 سالہ فلم ڈائریکٹر گرفتار

ویب ڈیسک: بھارتی فلم انڈسٹری کی 33 سالہ اداکارہ سے مبینہ زیادتی کے الزام میں 73 سالہ فلم ڈائریکٹر  شکیل نورانی کو گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے پولیس کو دی گئی شکایت میں الزام عائد کیا کہ فلم ڈائریکٹر نے فلم سے متعلق بات چیت کے بہانے انہیں اپنے گھر بلایا، جہاں مبینہ طور پر انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

اداکارہ نے الزام لگایا کہ ملزم نے مبینہ طور پر انہیں نشہ آور دوا دی اور واقعے کے بارے میں کسی کو بتانے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔

پولیس نے اداکارہ کی شکایت پر مقدمہ درج کرکے فلم ڈائریکٹر کو گرفتار کرلیا۔ بعد ازاں ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے اسے 12 اگست تک پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گرفتار فلم ڈائریکٹر ماضی میں فلم انڈسٹری کی متعدد مقبول فلموں کی تحریر اور پروڈکشن سے وابستہ رہ چکے ہیں اور کئی دہائیوں سے فلمی شعبے میں کام کر رہے ہیں۔

پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ مقدمے میں عائد الزامات کا فیصلہ عدالت میں شواہد کی بنیاد پر ہوگا۔

Watch Live Public News