اسرائیل کا جنگی جنون،غزہ کی پٹی پر فضائی حملے،2صحافی،100سے زائد فلسطینی شہید

اسرائیل کا جنگی جنون،غزہ کی پٹی پر فضائی حملے،2صحافی،100سے زائد فلسطینی شہید
کیپشن: اسرائیل کا جنگی جنون،غزہ کی پٹی پر فضائی حملے،2صحافی،100سے زائد فلسطینی شہید

اسرائیل جنگی جنون میں مبتلا، غزہ کی پٹی پر گزشتہ 36گھنٹے میں 34 تباہ کن فضائی حملے کردیئے۔

صیہونی فورسز کے فضائی حملوں میں 2 صحافیوں سمیت 100سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے، بمباری سے متعدد فلسطینیوں کا ملبے تلے دب جانے کا خدشہ ہے، ملبے تلے دبے افرادکو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

قطر میں حماس اور اسرائیل میں غزہ جنگ بندی کیلئے مذاکرات کے نئے دور کا آغازہوگیا، حماس نے مطالبہ کیا کہ جنگ بندی کیلئے غزہ کی پٹی سے صیہونی فوج کا انخلا اور مستقل سیز فائر ضروری ہے۔

Watch Live Public News