نیوزاینکرعبیرراحل کوشوہرنےکمرہ عدالت میں قتل کرکےخودکشی کرلی

نیوزاینکرعبیرراحل کوشوہرنےکمرہ عدالت میں قتل کرکےخودکشی کرلی
کیپشن: نیوزاینکرعبیرراحل کوشوہرنےکمرہ عدالت میں قتل کرکےخودکشی کرلی

ویب ڈیسک: لبنان میں ایک افسوسناک واقعہ میں نیوز اینکر عبیر راحل کو ان کے شوہر خلیل مسعود نے کمرہ عدالت میں گولی مار کر قتل کر دیا اور بعد میں خود کی بھی جان لے لی۔

تفصیلات کے مطابق قتل اس وقت ہوا جب راحل اپنی طلاق کی کارروائی کو حتمی شکل دینے عدالت میں تھی۔ حملے کے بعد، مسعود جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا لیکن بعد میں فیس بک پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی جس میں اس نے دعویٰ کیا  کہ قتل مبینہ بے وفائی کی وجہ سے ہوا اور "غیرت" کو اس کا مقصد قرار دیا۔

ایک گھنٹے بعد، مسعود نے اپنی جان لے لی  اور اس کی لاش اس کی گاڑی سے ملی۔

راحل اور مسعود کے ایک ساتھ تین بچے تھے۔ اس قتل نے لبنان کو ہلا کر رکھ دیا ہے جس سے ملک میں گھریلو تشدد اور صنفی مسائل پر تشویش پائی جاتی ہے۔

Watch Live Public News