(ویب ڈیسک ) کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کا کہنا ہے کہ پورے شہر کے نظام کو احتجاج کے نام پر مفلوج کرنا ٹھیک نہیں۔
جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ پارا چنار واقعہ پر سب کو افسوس ہے، اس کا مطلب یہ نہیں کہ شہریوں کو تکلیف دی جائے۔ علما نے تصدیق کی ہے کہ سڑکیں بلاک کرنا گناہ ہے۔
کراچی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ مغرب تک تمام سڑکیں کھلوا دیں گے، مغرب سے پہلے کوشش کریں گے روڈ کم از کم کلیئر کردئیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ پورے شہر کے نظام کو احتجاج کے نام پر مفلوج کرنا ٹھیک نہیں، افسران کو ہدایات دے دی ہیں اس پر ہم سختی کریں گے۔
جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ اب تک ہم نرمی کے ساتھ بات کرتے رہے ہیں،دھرنے والوں نے آمادگی کا اظہار کیا ہے، کئی دنوں سے کراچی والوں نے بہت بھگتا اب رعایت نہیں کریں گے۔
کراچی پولیس چیف کا مزید کہنا تھا کہ بات ماننے نہ ماننے والے بات نہیں ہم نے سرکار کی رٹ کو قائم کرنا ہے، جس نے کار سرکار میں مداخلت کی اس کے خلاف ایکشن کریں گے۔