پشاور:بلدیاتی نمائندوں کا احتجاج، ریڈ زون جانے کی کوشش،  پولیس کی شیلنگ

پشاور:بلدیاتی نمائندوں کا احتجاج، ریڈ زون جانے کی کوشش،  پولیس کی شیلنگ

(ویب ڈیسک ) پشاور میں بلدیاتی نمائندوں  کی جانب سے احتجاج کیا جا رہا ہے،مظاہرین کی  ریڈ زون جانے کی کوشش  پر   پولیس  نے شیلنگ کی ، متعدد گرفتار کرلیے گئے۔

صوبائی دارالحکومت بلدیاتی نمائندوں  کی جانب سے  اسمبلی چوک میں احتجاج کیا جا رہا ہے۔ مظاہرین کی ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش  پر پولیس نے شیلنگ شروع کردی۔مظاہرین پولیس کی شیلینگ سے منتشر ہوگئے .

  پولیس نے ریڈ زون کو دونوں اطراف سے سیل کردیا ۔  ریڈ زون میں کسی کو داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جارہی ۔  خیبر روڈ پر ٹریفک کا رش ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ  ہم سے اختیارات لئے گئے ہیں،  ہمیں فنڈز بھی نہیں دیے جا رہے۔ 

Watch Live Public News