ویب ڈیسک: 9 مئی ، تحریکِ انصاف کے 19 کارکن سزائیں معاف ہونے پر پشاور پہنچ گئے ، کارکنوں کو وزیراعلی ہاؤس لایا گیا، پھولوں کے ہار پہنائے گئے ۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعلی ہاؤس سے کارکنوں کے ویڈیو پیغامات جاری کئے گئے جس میں کہا گیا ہم نے 20 مہینے قید میں گزارے، ہمیں بے قصور ہونے کے باوجود گرفتار کیا گیا ، ہم جیل سے رہا ہوئے، حقیقی آزادی ابھی حاصل کرنی ہے۔
کارکنوں کا ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ جب تک بانی پی ٹی آئی جیل میں ہے ہم آزاد نہیں ہیں، 9 مئی اور 26 نومبر کو پی ٹی آئی اور بانی کے خلاف سازش رچائی گئی، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے ہم اپنی جانوں کے نذرانے بھی پیش کر سکتے ہیں۔