ویب ڈیسک: پشاور میں ناردرن بائی پاس بخشو پل کے قریب سلنڈر دھماکے سے گھر کی چھت گرگئی، 8 افراد کو ملبے تلے سے نکالا لیا گیا، ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔
تفصیلات کےمطابق ریسکیو1122 کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو ویکل، ایمبولینسز اور میڈیکل ٹیکنشنز موقع پر پہنچ گئے، ریسکیو1122 نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے 8 افراد کو ملبے تلے سے نکالا، تمام زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کردیا۔
ریسکیو1122 ایمبولینس میں بچوں کے والد کو سی پی آر دیتے ہوئے تشو یشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا، والد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں جابحق ہوگیا۔
زخمیوں میں ماں، باپ اور 6 بچے شامل ہیں، شیر زمان عمر 55 سال ( جاں بحق) ، مسماۃ( س)، مسماۃ( ک) ، حورین ،سمیہ، خدیجہ ، صباء گل ، محمدبسیہ شامل ہیں۔