سندھ میں 24، 25 اگست کوتعلیمی اداروں میں تعطیل ہوگی

سندھ میں 24، 25 اگست کوتعلیمی اداروں میں تعطیل ہوگی
کراچی : سندھ حکومت نے 24 اور 25 اگست کو تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ محکمہ تعلیم سندھ نے بارشوں کے پیش نظر سندھ کے تمام اسکولوں اور کالجز میں دو روز کی تعطیل کا اعلان کیا ہے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ بھر میں تمام اسکولز اور کالجز بدھ اور جمعرات کو بند رہیں گے۔ حالیہ تیز بارشوں کے پیش نظر دو دن 24 اور 25 اگست چھٹی کا اعلان کر رہے ہیں۔ سردار شاہ نے کہا ہے کہ فیصلے کا اطلاق تمام نجی و سرکاری اسکول اور کالجز پر ہوگا۔ واضح رہے کہ موسمیات نے آج سے نئے مون سون سسٹم کے تحت صوبہ سندھ کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی شہر میں کل 24 اگست سے بارش برسے گی اور وقفے وقفے سے جمعرات 25 اگست تک جاری رہے گی، پیش گوئی کے تحت کہیں کہیں درمیانی اور کہیں پر موسلادھار بارش ہوگی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔