پی سی بی نے پی ایس ایل فرنچائزز کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

پی سی بی نے پی ایس ایل فرنچائزز کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے پی ایس ایل فرنچائزز کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل فرنچائزز کا اہم اجلاس کل ہو گا، اجلاس میں پنجاب میں ہونے والے پی ایس ایل کے میچز کراچی منتقل کرنے پر بات ہو گی، پی سی بی فرنچائزز سے مشاورت کے بعد لاہور اور راولپنڈی کے میچز کراچی منتقل کرے گا۔ ذرئع کے مطابق پنجاب گورنمنٹ نے میچز کرانے کے لیے 50 کروڑ روپے طلب کئے، پی سی بی نے کھانے پینے کی مد میں پانچ کروڑ کی ادائیگی کر دی، یہ تمام اخراجات فرنچائزز کی ادائیگیوں میں سے دئیے جانے ہیں، پی سی بی فرنچائزز کی ادائیگیوں میں سے یہ اخراجات دینے کے حق میں نہیں ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے لائٹنگ اور سیکورٹی کی مد میں باقی 45 کروڑ بھی ادا کرنے کا کہہ دیا ہے، کراچی میں میچز کرانے کے لیے یہ اخراجات ادا کرنے نہیں پڑتے، پی سی بی یہ اخراجات بچانے کے لیے کراچی میچز منتقل کر سکتا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔