وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب پر گہرے بادل چھائے ہیں، تحریری حکم جاری

وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب پر گہرے بادل چھائے ہیں، تحریری حکم جاری
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کے خلاف درخواست پر تحریری عبوری حکم جاری کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں بینچ نے چھ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے فیصلے میں کہا کہ ڈپٹی سپیکر کے وکیل 63 اے ون بی کے تحت دی گئی رولنگ کے دفاع میں ناکام رہے، وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے وکیل بھی عدالتی استفسار کا جواب نہ دے سکے۔ سپریم کورٹ نے چوہدری شجاعت کا مراسلہ پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔ سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا ہے کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کے سوالات کا جواب نہیں دیا،ڈپٹی سپیکر کے وکیل نے عدالت سے مہلت مانگی۔ عدالت کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب پر گہرے بادل چھائے ہیں،موجودہ صورتحال میں فریق کو ایک باقاعدہ منتخب وزیراعلیٰ پنجاب ذمہ داریاں نہیں دی جا سکتیں، فریقین کے درمیان بالکل یکم جولائی والی صورتحال پیدا ہوچکی ہے۔آئینی طور پر کوئی بھی صوبہ وزیر اعلیٰ اور کابینہ کے بغیر نہیں رہ سکتا۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ ڈپٹی سپیکر کے وکیل آئندہ تاریخ سماعت پر تمام ریکارڈ لے کر پیش ہوں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔