وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا
کیپشن: Chief Minister Punjab Maryam Nawaz won a unique honor

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا۔ انہوں نے ایل ڈی اے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ اس طرح وہ یہ دورہ کرنے والی پہلی خاتون وزیراعلیٰ بن گئیں۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ نے پنجاب ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کا اصولی فیصلہ کرلیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی لسٹ طلب کرلی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہر ہاؤسنگ سکیم کا جائزہ لے کر ریگولر کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائیگا۔

اجلاس میں ایم ایم عالم روڈ کی ری ماڈلنگ، بیوٹی فیکش کی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ لبرٹی، مین مارکیٹ، منی مارکیٹ، حالی روڈ کے علاقے میں ٹرام چلانے کا بھی اعلان کیا گیا۔ گلبرگ اور مضافاتی علاقوں کی تعمیر ومرمت اور بحالی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان علاقوں میں یکساں روڈ اور ٹف ٹائل لگائی جائے گی۔

وزیراعلیٰ نے کریم بلاک تا موٹروے سگنل فری کوریڈور پلان کی منظوری بھی دی۔ کریم بلاک تا موٹروے چھ رویہ روڈ پر دو انڈر پاس بنیں گے۔ اس کے علاوہ لاہور کے مختلف روڈز کی کمرشلائزیشن کی منظوری بھی دی گئی۔

وزیراعلیٰ نے مینار پاکستان اور چائنا سکیم کے سپورٹس کمپلیکس کی جلد تکمیل کی ہدایت کی۔ اس کے علاوہ ایل ڈی اے کے لئے 46 ارب روپے ریونیو جنریشن کا ہدف مقرر کردیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے محکمے کی ورکنگ پراجیکٹس اور کارکردگی کے بارے بریفنگ دی۔ 

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایل ڈی اے رواں مالی سال میں گزشتہ سال کی نسبت کئی گنا  زائد ریونیو اکٹھا کرے گا۔ شہریوں کو رہائشی نقشوں کی منظوری کے لیے آن لائن سروس شروع کی جا رہی ہے۔ ریکارڈ کی جانچ پڑتال (سفٹنگ) کے نتیجے میں اربوں روپے مالیت کے سرکاری پلاٹ واگزار کرائے گئے ہیں۔ وزیراعلی پنجاب نے ایل ڈی اے حکام کو ریکارڈ کی سفٹنگ کا عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

Watch Live Public News