ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف کی لاہور میں پارٹی قائد میاں نواز شریف سے اہم ملاقات ختم ، نواز شریف نے وزیراعظم کو ملکی معاشی صورتحال میں بہتری خصوصا سٹاک ایکسچنج میں نیا ریکارڈ بنانے پر مبارکباد دی ۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعظم نے میاں نواز شریف کو ایس آئی ایف سی کے تناظر میں بیرونی سرمایہ کاری میں پیش رفت سے آگاہ کیا، ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں 26 نومبر کے واقعات اور سول نافرمانی کی کال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
نواز شریف اور وزیراعظم کے درمیان اتفاق ہوا کہ ملکی سلامتی اور قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے والوں کا محاسبہ کیا جائے گا ،ملکی ترقی کی راہ میں کسی کو رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دے جائے گی،
نواز شریف نے وزیراعظم کو ہدایت کی کہ مدارس بل پر مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور کئے جائیں،وزیر اعظم نے کہامولانا فضل الرحمان کو مدارس بل پر بھی اعتماد میں لیا جائے گا، اس کے علاوہ ملکی معاملات پر حکومتی اتحادیوں سے مشاورت اعتماد میں لینے پر اتفاق ہوا۔
وزیر اعظم نے پارٹی قائد کو سعودی عرب سمیت دیگر ممالک کی پاکستان میں سرمایہ کاری کےلئے دلچسپی سے بھی آگاہ کیا ، نواز شریف اور وزیراعظم نے نے خوارج کے خلاف جام شہادت نوش کرنے والے کو خراج عقیدت پیش کیا۔
ملاقات میں وزیراعظم نے میاں نواز شریف کو دورہ سعودی عرب کی رپورٹ پیش کی، دونوں رہنماوں نے جاتی امراء میں والدین کی قبروں پر حاضری دی اور فاتحہ پڑھی۔