ویب ڈیسک: شادیاں تو ہر دور میں ہوتی رہی ہیں اور آج بھی ہو رہی ہیں۔ موجودہ دور میں شادی کی بارات کے لیے نئی سے نئی گاڑی اور اہم سواریاں استعمال کرنے کا ٹرینڈ چلا ہوا ہے مگر اس دور میں ایسے علاقے اور لوگ بھی موجود ہیں جو پرانی روایات کو زندہ رکھنے اور اپنی انفرادیت کو منوانے کے لیے کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ہاں جی! بھارت کی ریاست اتر پردیش میں دیوریا نام کا ایک شہر موجود ہے جہاں پر چھوٹے لال نامی دولھے کی بارات نے سب سب کو حیران ہونے پر مجبور کر دیا۔ چھوٹے لال نے اپنی بارات میں بڑی بڑی گاڑیاں لیمبر گینی، مرسیڈیر یا آوڈی کے بجائے بیل گاڑیوں کا انتخاب کیا۔دولھے راجہ نے یہ انتخاب کیوں کیا، جس کی ایک وجہ شہر کو دھوئیں سے بچانا تھا جبکہ بھارتی میڈیا سے گفتگو میں یہ بھی بتایا کہ وہ اپنی پرانی روایات کو زندہ کرنے کی خواہش تھی لہذا بیل گاڑیوں پر 35 کلو میٹر کا فاصلہ طے کر کے بارات لے گیا۔ چھوٹے لال کا کہنا تھا کہ میں نے شادی میں کسی بھی ڈی جے کو نہیں بلایا بلکہ فوک گلوکاروں کو دعوت دی گئی تھی جنھوں نے ہمارے ثقافتی، مقامی اور لوک گانے گائے۔