واٹس ایپ پر نمبرزمحفوظ کرنے کیلئے’ کانٹیکٹ منیجر‘ فیچر کا اضافہ

واٹس ایپ پر نمبرزمحفوظ کرنے کیلئے’ کانٹیکٹ منیجر‘ فیچر کا اضافہ

ویب ڈیسک: میٹا کی جانب سے واٹس ایپ میں ایک اہم اور بڑی تبدیلی کرنے کا اعلان کیا گیا ہے,کمپنی کی جانب سے واٹس ایپ کانٹیکٹس کے سسٹم کو مکمل طور پر تبدیل کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کےمطابق ابھی واٹس ایپ میں بنیادی طور پر وہی کانٹیکٹس محفوظ ہوتے ہیں جو آپ کے پرائمری فون محفوظ ہوتے ہیں، دیگر لنکڈ ڈیوائسز میں واٹس ایپ کانٹیکٹس کو محفوظ کرنا ممکن نہیں،اگر فون گم یا خراب ہو جائے تو پھر واٹس ایپ میں ان کانٹیکٹس کو دوبارہ محفوظ کرنا پڑتا ہے۔

 اسی طرح اگر ایک ڈیوائس پر واٹس ایپ کے 2 اکاؤنٹس استعمال کر رہے ہیں تو بھی مسائل کا سامنا ہوتا ہے،یہی وجہ ہے کہ اب واٹس ایپ میں کانٹیکٹ منیجر کا اضافہ کیا جا رہا ہے،اس تبدیلی کے بعد تمام کانٹیکٹس براہ راست ایپ میں محفوظ ہوں گے اور فون گم ہونے یا تبدیل کرنے پر آپ کو انہیں دوبارہ محفوظ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

کمپنی کے مطابق کانٹیکٹس محفوظ کرنے کا یہ فیچر آئندہ چند ہفتوں میں پہلے واٹس ایپ ویب اور اس کی ونڈوز ایپ کے لیے متعارف کرایا جائے گا،اس کے بعد بتدریج دیگر لنکڈ ڈیوائسز میں بھی کانٹیکٹس کو محفوظ کرنا ممکن ہو جائے گا،اس تبدیلی کے لیے نئی ٹیکنالوجی آئیڈنیٹی پروف لنکڈ اسٹوریج (آئی پی ایل ایس) کو استعمال کیا جائے گا۔

اس ٹیکنالوجی کے تحت واٹس ایپ میں محفوظ نام اور نمبر انکرپٹڈ ہوں گے اور صرف آپ کو ہی ان تک رسائی حاصل ہوگی۔

کمپنی کے مطابق مستقبل قریب میں صارفین اپنے کانٹیکٹس کو یوزرنیم کے ساتھ بھی محفوظ کرسکیں گے،یوزر نیم کے ذریعے صارفین اپنے فون نمبر کو شیئر کیے بغیر دیگر افراد سے چیٹ کرسکیں گے۔
 
 

Watch Live Public News