اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) پاکستان بھر کے متعدد شہروں میں آج شدید بارش اور تیز ہواؤں کا امکان ، وفاقی دارالحکوات اسلام آباد ، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال ، ملتان سمیت کئی متعدد مقامات پر بارش کی پیش گوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری کی جانیوالی تفصیلات کے مطابق آج بھی پاکستان بھر کے متعدد مقامات پر بارشیں ہو سکتی ہیں اور ابھی اطلاعات ہیں کہ کسی شہروں میں بارشیں ہو بھی رہی ہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے،تیزہواؤں اوربارش کی پیش گوئی کے ساتھ ساتھ خطۂ پوٹھوہار، گجرات ،منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال،گوجرانوالہ میں بھی بارش کا امکان ہے۔ پنجاب کے شہروں لاہور، اوکاڑہ ،فیصل آباد،سرگودھا،بھکر، لیہ، میانوالی، جھنگ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان،اور ڈی جی خان میں تیزہواؤں، آندھی اوربارش کا امکان ہے اسی طرح کوہستان، شانگلہ، مانسہرہ،ایبٹ آباد،ہری پور، مردان، چارسدہ میں مطلع ابر آلود ہو سکتا ہے۔ دیگر کئی شہروں جیسے نوشہرہ ،سوات ،دیر، چترال،پشاور ،کوہاٹ، وزیرستان ،ٹانک ،کرک ،بنوں ، جیکب آباد ،سکھر،گھوٹکی ،لاڑکانہ ،شہیدبینظیرآباد ،حیدرآباد، دادو، عمرکوٹ، تھرپارکر،ٹھٹھہ ،کراچی میرپورخاص، موہنجوداڑو ،ٹنڈوجام، پڈعیدن، مٹھی اورسانگھڑمیں تیزہواؤں اور بارش کی توقع ہے۔