بزدار سرکار کا قیدیوں کیلئے شاندار اقدام

بزدار سرکار کا قیدیوں کیلئے شاندار اقدام
لاہور ( پبلک نیوز) بزدار حکومت قیدیوں سے غیر انسانی سلوک کے خاتمے اورانہیں بنیادی سہولتیں دینے کیلئے سرگرم۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی خصوصی ہدایت پر پولیس پریزن وین میں قیدیوں کے بیٹھنے کیلئے آرام دہ سیٹیں لگانے اور وین کو ہوادار بنانے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس ضمن میں تیار کی جانیوالی پہلی پولیس پریزن وین کامعائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے پولیس پریزن وین میں قیدیوں کیلئے بیٹھنے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے پولیس پریزن وین میں قیدیوں کیلئے ہواکی فراہمی کے انتظامات کا بھی مشاہدہ کیا۔ تیار کی جانے والی پولیس پریزن وین میں لکڑی کی سیٹوں کی جگہ فوم کی آرام دہ نشستیں لگائی گئی ہیں۔ پولیس پریزن وین میں ہواکیلئے ایگزاسٹ فین لگائے گئے ہیں۔ وین میں پولیس اہلکاروں کیلئے بھی پنکھے لگائے گئے ہیں۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں 300 پولیس پریزن وین میں آرام دہ سیٹیں لگائی جائیں گی۔ 3000 پولیس پریزن وین کو ہوا دار بنانے کیلئے ایگزاسٹ بھی لگائے جائیں گے۔ پنجاب حکومت نے 72 نئی پولیس پریزن وین خریدنے کی منظوری دے دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان وین کی خریداری پر 95کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ نئی وین میں آرام دہ سیٹیں اورایگزاسٹ موجود ہوں گے۔ قیدی بھی انسان ہیں اوروہ بنیادی سہولتوں کے حقدار ہیں۔ قیدی وین میں جن حالات سے گزرتے ہیں وہ ناقابل بیان ہے۔ ہمارے ا س اقدام سے قیدیوں کو بنیادی سہولتیں ملیں گی۔ ایس ایس پی موٹرٹرانسپورٹ نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو تیار کی جانیوالی پہلی پولیس پریزن وین میں فراہم کی جانیوالی سہولتوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔