جعلی پولیس مقابلہ،زخمی طالبعلم 5روزبعددم توڑگیا،پولیس اہلکاروں پرمقدمہ درج

جعلی پولیس مقابلہ،زخمی طالبعلم 5روزبعددم توڑگیا،پولیس اہلکاروں پرمقدمہ درج

ویب ڈیسک:تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقہ میں جعلی پولیس مقابلے میں نویں کلاس کے طالبعلم کے جاں بحق ہونے کا واقعہ، پولیس مقابلہ کے مقدمہ میں ملوث اہلکاروں کیخلاف اقدام قتل کے بعد قتل کی کراس ورشن ایف آئی آر درج۔

تفصیلا ت کے مطابق فیصل آباد  میں تھانہ صدر جڑانوالہ میں جعلی پولیس مقابلے میں زخمی نویں کلاس کے طالب علم کا جاں بحق ہونے کا واقعہ،دستگیر کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔دستگیر اسپتال میں 5 روز سے زیر علاج تھا۔

یادرہے کہ 5 روز قبل موٹر سائیکل نہ روکنے پر ایلیٹ فورس کے اہلکاروں نے فائرنگ کر کے دستگیر کو زخمی کیا تھا،ایلیٹ فورس اہلکاروں نے واقعے کو پولیس مقابلے کا رنگ دینے کی کوشش کی تھی۔

واضح رہے کہ الیٹ فورس نے میلاد سے واپس آتےموٹرسائیکل سوار لڑکوں کو گولیاں مار کر پولیس مقابلے کا رنگ دیا۔جعلی پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والے دونوں طلبا شدید زخمی ہوگئے۔

ورثا  کا کہنا ہے کہ 2 موٹرسائیکلوں پر دوست آرہے تھے، پولیس نے گاڑی سے ٹکر مارکر گولیاں ماری اور مقابلہ بنا دیا۔ نویں جماعت کے طلبا ہیں، بچوں پر فائرنگ کے لیے آئی جی پنجاب ذمہ دار ہیں۔

 لڑکوں کا کوئی کریمنل ریکارڈ نہیں ملا، ذمہ داروں کے خلاف انکوائری کی جائے۔

Watch Live Public News