امریکی صدارتی انتخابات یا موت کا کھیل، ٹرمپ کے بعد کاملہ ہیرس پر فائرنگ؟

kamala harris office firing in arizona
کیپشن: kamala harris office firing in arizona
سورس: google

ویب ڈیسک :امریکا کی نائب صدر اور صدارتی انتخابات کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار کاملہ ہیرس کے ایریزونا انتخابی دفتر پر  فائرنگ۔۔۔ کوئی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس اور سیکرٹ سروس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق  پولیس نے  واقعہ  کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ  آدھی رات کے بعد کسی نے دفتر پر گولیاں چلائیں۔ محکمہ پولیس نے نیویارک پوسٹ کو بتایا کہ ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی کی انتخابی مہم کے دفتر کے قریب گولیوں سے ہوئے نقصان کا پتہ چلا ہے۔

یادرہے کہ  ریپبلکن پارٹی کے امیدوار اور سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ پر بھی انتخابی ریلی کے دوران دو بار حملہ ہو چکا ہے۔

پبلک انفارمیشن آفیسر سارجنٹ ریان کک نے بتایا کہ رات کو دفتر کے اندر کوئی نہیں تھا۔ لیکن اس واقعے نے اس عمارت میں کام کرنے والے  افراد اور آس پاس کے  رہائشیوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی ہے۔  پولیس ایف بی آئی  کے جاسوس موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ وہاں موجود شواہد کی جانچ کی جا رہی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملازمین اور عام لوگوں کے لیے علاقے میں سیکورٹی بڑھانے کے لیے مبینہ طور پر اضافی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

جب کملا ہیرس کے مقامی دفتر کا عملہ جائے واقعہ پر پہنچا تو انہوں نے دیکھا کہ سامنے کی کھڑکیوں سے گولیاں چلائی گئی ہیں۔ حالیہ دنوں میں یہ دوسرا موقع ہے کہ دفتر پر گولیاں چلائی گئی ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ 16 ستمبر کو بھی آدھی رات کے بعد سامنے کی کھڑکیوں پر بی بی گن یا پیلٹ گن سے گولیاں چلائی گئی تھیں۔

قابل ذکر ہے کہ یہ واقعہ ڈونالڈ ٹرمپ پر دوسرے قاتلانہ حملے کے کچھ عرصے بعد پیش آیا۔ اس وقت ٹرمپ پر حملے کے الزام میں ہوائی کے رہنے والے 58 سالہ سال ریان راوتھ کو گرفتار کیا گیا تھا۔ سیکرٹ سروس نے اسے فلوریڈا کے ویسٹ پام بیچ میں ٹرمپ کے نیشنل گالف کلب میں ایک AK-47، ایک GoPro کیمرہ اور دیگر اشیاء کے ساتھ چھپا ہوا دیکھا۔ اس وقت سابق صدر اس جگہ گالف کھیل رہے تھے۔ سکریٹ سروس نے دیکھتے ہی فائرنگ کر دی۔ لیکن راوتھ گاڑی سے بھاگ گیا۔ تاہم بعد میں اسے گرفتار کر لیا گیا۔

 اس سے کچھ دنوں پہلے ٹرمپ کی پنسلوانیا کی ریلی میں ایک جان لیوا حملہ ہوا تھا۔ تاہم وہ اس حملے میں بال بال بچ گئے تھے۔ اسنائپرز نے 20 سالہ حملہ آور تھامس میتھیو کروکس کو مار گرایا تھا۔ اس حملے میں ٹرمپ اور دو دیگر زخمی ہوگئے تھے۔ وہیں فائر فائٹر کوری کمپیریٹر کی وہیں موت ہو گئی تھی۔

Watch Live Public News