گریڈ 22 کے49 افسران کو ماہانہ 3 کروڑ 96 لاکھ روپے سےزائد تنخواہ ادا

گریڈ 22 کے49 افسران کو ماہانہ 3 کروڑ 96 لاکھ روپے سےزائد تنخواہ ادا
کیپشن: گریڈ 22 کے49 افسران کو ماہانہ 3 کروڑ 96 لاکھ روپے سےزائد تنخواہ ادا

ویب ڈیسک: گریڈ 22 کے افسران کی تنخواہ و مراعات کی تفصیلات پبلک نیوز کو موصول ہوگئیں۔

دستاویزکے مطابق  پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، پولیس سروس اور سیکرٹیریٹ گروپ میں 49 گریڈ 22 کے افسران کام کر رہے ہیں۔ گریڈ 22 کے سب سے زیادہ 16 افسران اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تعینات ہیں۔ گریڈ 22 کے 49 افسران کو ماہانہ 3 کروڑ 96 لاکھ روپے سے زائد تنخواہ ادا کی جا رہی ہے۔

دستاویزکے مطابق  ایوان صدر میں تعینات گریڈ 22 کے محمد شکیل ملک سب سے زیادہ تنخواہ وصول کر رہے ہیں۔شکیل ملک کی ماہانہ تنخواہ 15 لاکھ 90ہزار 634 روپے ہے۔

دستاویزکے مطابق  آئی جی بلوچستان معظم جاہ انصاری کی ماہانہ تنخواہ 8 لاکھ 44 ہزار 360 روپے ہے۔آئی جی بلوچستان کو ایک جیپ، ایک کار، ایک خانسامہ اور ایک اردلی بھی فراہم کیا گیا ہے۔

دستاویزکے مطابق  چیف سیکرٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ ماہانہ 7 لاکھ 75 ہزار روپے تنخواہ وصول کر رہے ہیں۔چیف سیکرٹری سندھ کو ایک سرکاری گاڑی بمعہ سکواڈ فراہم کی گئی ہے۔

Watch Live Public News