(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق مجوزہ آئینی ترامیم میں20سے زائد شقوں کو شامل کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئین کی شقیں 51،63، 175، 187 اور دیگر شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان اسمبلی کی نمائندگی میں اضافے کی ترمیم بھی مجوزہ آئینی ترامیم میں شامل ہے،بلوچستان اسمبلی کی سیٹیں 65 سے بڑھا کر 81 کرنے کی تجویز شامل ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 63 میں ترامیم کی جائیں گی ، منحرف اراکین کےووٹ سے متعلق آرٹیکل 63میں ترمیم بھی شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق آئینی عدالت کے فیصلے پر اپیل آئینی عدالت میں سنی جائے گی، آئین کے آرٹیکل 181 میں بھی ترمیم کئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کی مدت ملازمت نہیں بڑھائی جائے گی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کو دوسرےصوبوں کی ہائیکورٹس میں بھیجا جاسکے گا، چیف جسٹس آف پاکستان کا تقرر سپریم کورٹ کے 5 سینئر ججز کے پینل سے ہوگا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ آئینی عدالت میں آرٹیکل 184، 185، 186 سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوگی، حکومت سپریم کورٹ کے 5سینئرججز میں سےچیف جسٹس لگائے گی، آئینی عدالت کے باقی 4 ججز بھی حکومت تعینات کریگی ۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے ججز کی تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن اور پارلیمانی کمیٹی کو اکٹھا کیا جائے گا۔