”مشاورت کے بعد مریم نواز کی کراچی آمد منسوخ کی گئی “

”مشاورت کے بعد مریم نواز کی کراچی آمد منسوخ کی گئی “

کراچی (پبلک نیوز) این اے 249 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ مریم نواز شریف نے آج کراچی آنا تھا۔ مریم نواز کی آمد پر بلدیہ میں بڑا جلسہ رکھا تھا۔ کرونا تیزی سے پھیل رہا تھا۔ چاندنی چوک پر بیس ہزار سے زائد کا مجمع ہونا تھا۔

مریم نواز کی کراچی آمد اور جلسہ سے خطاب منسوخ ہونے پر بیان دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مشورے کے بعد مریم نواز شریف کی آمد کو منسوخ کیا گیا۔ آج کا جلسہ بھی نہیں کیا جائے گا۔ کورونا کے باعث چھوڑی کارنر میٹنگ کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ شاہی سید اے این پی کے ہمارے ساتھ ہیں۔ اے این پی کا تعاون کا پر شکر گزار ہوں۔ جمعیت علمائیے اسلام اور فضل الرحمان کا شکریہ ادا کرتے ہی۔ جے یو آئی کے مولانا عمر صادق نے میرے حق میں دستبرداری کا اعلان کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن وقت پر ہونا چاہیے۔ الیکشن کمیشن ایس او پیز کے تحت الیکشن ہونا چاہیے۔ تمام جماعتوں کا الیکشن سے راہ فرار اختیار نہیں کرنا چاہیے۔ ڈور ٹو ڈور مہم چلائیں گے۔ پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی الیکشن کی وجہ سے بلدیہ میں کام کر رہے ہیں۔

مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ عوام نے تمام لالچ کے باوجود پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کو مسترد کردیا۔ تیرہ سالوں میں کسی جماعت نے بلدیہ میں کام نہیں کرایا۔ مہنگائی کی وجہ سے عوام کی کمر ٹوٹ چکی ہے۔ ایک لاکھ تیس ہزار خاندان رہتے ہیں۔ پانی کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار کا کہنا تھا کہ اٹھہتر کروڑ کا بلدیہ کے غریب عوام ماہانہ پانی خریدتے ہیں۔ بلدیہ کی عوام پر نیا ٹیکس بھی لگا دیا گیا۔ ہماری کوشش ہو گی کہ پانی کا مسئلہ حل کردیں۔ بلدیہ ہائیڈرنٹ سے پانی مل رہا ہے مگر نلکوں میں پانی نہیں آتا، ہائیڈرنٹ جو غیر قانونی ہیں وہ بند کراوں گا۔ ریاست کا اولین فرض ہے کہ وہ عوام کو پانی لازمی دیے

انھوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کے دور میں چینی اور گھی پر تیل پر ٹیکس کم تھا۔ موجودہ حکومت میں کئی گنا ہے۔ عوام تبدیلی سے تنگ آگئے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔