پاکستان کو آئی ایم ایف سے 2 ارب 77 کروڑ ڈالرز مل گئے

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 2 ارب 77 کروڑ ڈالرز مل گئے

کراچی : (ویب ڈیسک) آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کو 2.75 ارب ڈالر کی رقم موصول ہوگئی، جس کے بعد زرمبادلہ ذخائر 27.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی شاندار معاشی پالیسیوں کے ثمرات پاکستانی عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں ، آئی ایم ایف کی طرف سے غیر مشروط قرض پاکستان کو ملنے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں. وزارت خزانہ ذرائع نے بتایاکہ اِس قرض کے ساتھ کوئی شرط نہیں رکھی گئی اور شرح سود بھی انتہائی کم ہے، ابھی اس کی واپسی کے وقت کا تعین بھی نہیں کیا گیا جبکہ یہ قرض آئی ایم ایف کی طرف سے دیے پروگرام کا حصہ بھی نہیں۔

عالمی ادارے سے پاکستا ن کو 2 ارب 70 کروڑ ڈالرز کا یہ قرض عالمی وبا ء سے نمٹنے کیلئے پاکستانی حکومت کو غیر مشروط طور پر دیا گیا ہے، آئی ایم ایف کی طرف سے اس غیر مشروط قرض کے بارے میں سوشل میڈیا پر ایک ٹویٹ میں یہ توقع ظاہر کی گئی کہ تمام رکن ممالک اس سہولت کو ٹھیک طریقے سے استعمال کریں گے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔