لاہور؛ ہنی ٹریپ کا ایک اور واقعہ ، ماسٹر مائنڈ ایڈووکیٹ نکلا

لاہور؛ ہنی ٹریپ کا ایک اور واقعہ ، ماسٹر مائنڈ ایڈووکیٹ نکلا
کیپشن: kidnaping
سورس: web desk

ویب ڈیسک: لاہور میں بزنس مین کو ہنی ٹریپ کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا، ایف آئی آر میں بتایا گیا دو خواتین نے سہیل محمود نامی کاروباری شخصیت  کو ٹریپ کرکے گلبرگ کے ہوٹل میں بلایا۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے متاثرہ شخص کی گاڑی اور پرس چھین لیا،ملزمان ویڈیو ڈیلیٹ کرنے کے عوض 30 لاکھ روپے تاوان مانگتے رہے،خواتین کو گرفتار کرکے تیسرے ساتھی جاوید قصوری کی نشاندہی کی گئی ، کاروباری شخصیت کو ٹریپ کرکے ویڈیو بنانے والا ماسٹر مائنڈ ایڈووکیٹ جاوید قصوری نکلا۔

پولیس ذرائع کے مطابق گلبرگ پولیس نے ایڈووکیٹ جاوید قصوری کو گرفتار کر لیا، جاوید قصوری کو ہائی کورٹ سے گھر جاتے راستے میں گرفتار کیا گیا، جاوید قصوری اور 2 خواتین کے خلاف ہنی ٹریپ کا  مقدمہ گلبرگ میں درج ہے۔

ہنی ٹریپ کا شکار بزنس مین خواتین سے ملنے پہنچا تو محمد جاوید قصوری نے کمرے میں داخل ہوکر نازیبا ویڈیوز بنالیں ،پولیس نے جاوید قصوری اور خاتون کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

Watch Live Public News