سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اکتوبر،نومبر میں ہرصورت الیکشن ہوں گے قوم تیاری پکڑلے۔حمزہ اور شھباز اپنا سامان پیک کرلے۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں انکا کہنا تھا کہ اہم آئینی اور قانونی معاملے کو چھوڑ کر اٹارنی جنرل ملک سے باہر کیوں گئے۔ن لیگ عدلیہ کے خلاف کس ایجنڈے پر نکلی ہے۔اکتوبر،نومبر میں ہرصورت الیکشن ہوں گے قوم تیاری پکڑلے۔حمزہ اور شھباز اپنا سامان پیک کر لیں،پنجاب چلا گیا تو وزیراعظم CDAکا چئیرمین رہ جائے گا. ایک اور ٹوئٹ میں انکا کہنا تھا کہ ملک کو معاشی بحران کی قیامت سے بچانے کےلیے بہت تھوڑا عرصہ رہ گیا ہے۔سیاسی عدم استحکام ملک کو ڈیفالٹ کی طرف لےکرجارہاہے۔30اگست سےپہلے ہمیں اہم فیصلے کرنے ہوں گےورنہ شائد کوئی بھی حکومت نہ چلا سکے۔مضبوط ریاست ہوگی تو سیاست بھی چلے گی۔آج خام مال کی امپورٹ کے لیے ڈالر دستیاب نہیں ہے. انہوں نے کہا ڈیڑھ ماہ میں پنجاب کی وزارت اعلی نے2مرتبہ حلف اٹھایا،تیسرے کی تیاری ہے،اس سےبڑامعاشی بحران اورسیاسی عدم استحکام کیاہوگا۔ہفتےمیں ڈالر20روپے مزیدبڑھا ہےاور مفتاح نے LPGپرلیوی بھی بڑھادی ہے۔نون لیگ نے پاکستان کی آخری امید عدلیہ کونشانے پر رکھ لیاہے۔فضل الرحمن اور زرداری بپھر گئے ہیں.