پاک آسٹریلیا وائٹ بال سیریز کیلئےآسٹریلین کھلاڑی لاہور پہنچ گئے

پاک آسٹریلیا وائٹ بال سیریز کیلئےآسٹریلین کھلاڑی لاہور پہنچ گئے
لاہور: پاکستان سے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچ کی سیریز کیلئے آسٹریلین ٹیم کے کھلاڑی لاہور پہنچ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کی وائٹ بال اسکواڈ کے ارکان چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے لاہور پہنچے ہیں۔ کپتان ایرن فنچ، سین ایبٹ، جیسن بحرینڈروف، نیتھن ایلیس،بین مکڈرمو،بیب ڈوارشوئس لاہور پہنچنے والے کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔اس کے علاوہ مارکس سٹوئنس اور ایڈم زامپا بھی لاہور پہنچ گئے ہیں۔ تمام آسٹریلوی کھلاڑی ایک روزہ قرنطینہ مکمل کرکے کل سے بقیہ اسکواڈ کو جوائن کرینگے۔ آسٹریلوی ون ڈے اسکواڈ اتوار کو قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کرے گا۔ خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی میچ لاہور میں کھیلا جائے گا۔ دوسری جانب پاکستان آسٹڑیلیا وائٹ بال سیریز کی ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی ہے۔ ون ڈے میچز کے ٹکٹ کی قیمت 500 سے 3000 روپے تک مقرر کی گئی ہے جبکہ واحد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کے ٹکٹ کی قیمت 500 سے 4000 روپے تک مقر کی گئی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔