زرداری، مریم اور نواز پر پختونخوا میں درج ایف آئی آر کی تفصیلات سامنے آگئیں

زرداری، مریم اور نواز پر پختونخوا میں درج ایف آئی آر کی تفصیلات سامنے آگئیں
کیپشن: زرداری، مریم اور نواز پر پختونخوا میں درج ایف آئی آر کی تفصیلات سامنے آگئیں

ویب دیسک: وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے مریم نواز، نوازشریف، آصف زرداری پر ایف آئی آر سے متعلق بیان کے معاملے پر کے پی پولیس کا موقف بھی سامنے آگیا۔

تفصیلا ت کے مطابق پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ مریم نواز، نوازشریف اور آصف زرداری پر ایف آئی آر 2022میں درج کی گئی، ایف آئی آر ڈی آئی خان کے تھانے کینٹ میں درج ہے۔

پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ 2022میں درج ایف آئی آر کو سیل کیا جاچکا ہے، ایف آئی آر میں غداری کی دفعات شامل ہیں، ایف آئی آر پی ٹی آئی کی گزشتہ حکومت میں درج کی گئی تھی۔

Watch Live Public News