”این سی او سی کینسل ایگزام “ ​ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

”این سی او سی کینسل ایگزام “ ​ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

ویب ڈیسک: عالمی وبا کورونا کی وجہ سے کئی ممالک میں تعلیمی ادارے بند ہیں۔ پاکستان میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ کیا گیا۔ اس وقت ملک کے مخصوص اضلاع میں کوئی بھی تعلیمی ادارہ کھلا نہیں ہے۔

تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے سوشل میڈیا پر آئے روز کوئی نہ کوئی نہ بحث چھڑی ہوتی ہے۔ اب سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ' این سی او سی کینسل ایگزام' ٹاپ ٹرینڈ بن ہوا ہے۔ اس حوالے سے مختلف اداکاروں نے بھی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ امتحانات منسوخ کیے جائیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس کورونا وائرس کے ابتدائی دنوں میں پاکستان میں تمام تر امتحانات منسوخ کر دیئے گئے تھے۔ حکومت کی جانب سے رواں برس ہر قیمت پر امتحانات کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ بعض لوگ اور طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد حکومت سے مطالبہ کر رہی ہے کہ امتحانات منسوخ کیے جائیں۔

ٹوئٹر پر اس ٹرینڈ کے ساتھ بڑے دلچسپ تبصرے بھی پڑھنے کو مل رہے ہیں۔ ایک صارف کا لکھنا ہے کہ عمران خان پھر نہ کہنا مجھے کیوں نکالا۔ ایک صارف نے لکھا کہ تمام طلبہ آرام سے رہیں۔ ایک صارف نے لکھا عمران خان اس وقت طلبہ کو کہہ رہے کہ میں ان کو رلاؤں گا، ان کو تکلیف پہنچاؤں گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔