ویب ڈیسک: کہوٹہ سے لاہور جانے والی مسافر بس پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی ہے۔ جس کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ جس کی لاش ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیٹ میں گولیاں لگنے سے مسافر بس کا ڈرائیور بھی شدید زخمی ہو گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کا معلوم ہوتا ہے۔