سلمان خان کی ریالٹی شو بگ باس میں واپسی

سلمان خان کی ریالٹی شو بگ باس میں واپسی
ممبئی (ویب ڈیسک ) بھارتی سپر سٹار سلمان خان کی بھارت کے سب سے بڑے ریالٹی شو بگ باس میں واپسی ، بگ باس او ٹی ٹی کے بعد اب بگ باس کا ریگولر سیزن 15شروع ہونے جا رہا ہے جسے پہلے کی طرح ٹی وی سکرین پر ہی دکھایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق آخر کار تمام افواہوں نے دم توڑ دیا اور سلمان خان کی میزبانی میں بگ باس سیزن 15 کا پہلا ٹیزر جاری کر دیا گیا جس میں سلمان خان ایک بار پھر میزبان کے روپ میں نظر آرہے ہیں، اس سے پہلے بھارتی ٹی وی چینل نے بگ باس کو ٹی وی چینل پردکھانے کے بچائے بگ باس او ٹی ٹی کے نام سے آن لائن لانچ کیا ہے جس کی میزبانی بھارتی ہدایتکار کرن جوہر کر رہے ہیں۔ بگ باس او ٹی ٹی کا فائنل رزلٹ ابھی باقی ہیں، دو ہفتے گزر چکے ہیں لیکن اس ریالٹی شو کو پسند کرنے والوں کو یہ سلمان خان کے بغیر کچھ زیادہ پسند نہیں آیا، اس سے پہلے یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ سلمان خان نے بگ باس کو چھوڑ دیا ہے جس کے بعد اب کرن جوہر ہی اس کی میزبانی کریں گے لیکن سلمان خان پہلے کی طرح ریگولر بگ باس کو میزبانی کرنے والے ہیں جس کا آغاز ستمبر کے آخری ہفتے یا اکتوبر کے پہلے ہفتے میں ہونے جا رہا ہے۔

Watch Live Public News