مریم نفیس کی نئی تصاویر کی سوشل میڈیا پر دھوم

مریم نفیس کی نئی تصاویر کی سوشل میڈیا پر دھوم
کیپشن: مریم نفیس کی نئی تصاویر کی سوشل میڈیا پر دھوم

ویب ڈیسک: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مریم نفیس کی دلکش لباس میں شوخ و چنچل اداؤں نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

تفصیلات کے مطابق  حال ہی میں اداکارہ مریم نفیس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے چند نئی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ اپنے شوہر کے ہمراہ کسی تقریب میں شریک دکھائی دے رہی ہیں،مذکورہ تصاویر میں مریم نفیس نے ہلکے گلابی رنگ کا سلک کا جوڑا زیب تن کررکھا ہے جس پر انہوں نے جالی کا بنا اوپن گاؤن بھی پہنا ہوا ہے اور خوشگوار موڈ میں نظر آرہی ہیں،اس موقع پر اداکارہ نے بالوں کو مہارت کے ساتھ باندھ رکھا ہے اور بالوں میں پھول بھی اٹکا رکھے ہیں، خوبصورتی سے ہوا گہرا میک اپ اور دلکش لباس مریم نفیس کی خوبصورتی کو دوام بخش رہا ہے۔

  تصاویر نے سوشل میڈیا پر آتے ہی دھوم مچادی، پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے جہاں پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے وہیں مداحوں کی جانب سے پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں محبتوں کی برسات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Watch Live Public News