ویب ڈیسک: (دانش منیر)لاہور میں بننے والی نئی پانچ تحصیلوں کی سمری وزیر اعلی پنجاب کو ارسال کردی گئی،ذرائع کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سمری کو صوبایی کابینہ سے منظوری کروائیں گی جس کے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ہوگا جبکہ کمشنر لاہور ڈویژن کو پانچ اسسٹنٹ کمشنرز کی خدمات بھی سونپ دی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب لاہور کی نئی پانچ تحصیلوں کی منظوری صوبائی کابینہ سے لیں گی جس کے بعد نئی پانچ تحصیلوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ ہونے والے صوبائی کابینہ کے ایجنڈے میں پانچ تحصیلوں کی منظوری کو بھی شامل کیا جائے گا لاہور میں تحصیل نیاز بیگ ، جلو،شاہدرہ، نشتر اور صدر بنائی جائیں گی جبکہ پانچوں تحصیلوں کے لیے اسسٹنٹ کمشنرز بھی نامزد کرتے ہوئے کمشنر لاہور ڈویژن کو پانچوں اسسٹنٹ کمشنرز کی خدمات بھی سونپ دی گئی ہیں۔