پاکستان کا آئی ایم ایف کے ساتھ پالیسی ریٹ بڑھانے پر اتفاق

پاکستان کا آئی ایم ایف کے ساتھ پالیسی ریٹ بڑھانے پر اتفاق
اسلام آباد: پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ دو فیصد پالیسی ریٹ بڑھانے پر اتفاق کرلیا ہے ۔ وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان گذشتہ رات دیر تک مزکرات جاری ر ہے ، آئی ایم ایف حکام ہر نقطےکا تفصیل کے ساتھ جائزہ لے رہے ہیں، صرف تکنیکی سطح کی بات چیت جاری ہے ۔ حکام نے کہا کہ پاکستان نے 2 فیصد پالیسی ریٹ بڑھانے پر اتفاق کرلیا ہے،جب کہ پاور سیکٹرکے معاملے پر تفصیلات طےکی جارہی ہیں، اس حوالے سے معاملات طے ہونے کے بعد اسٹاف لیول معاہدہ ہوجائے گا ۔ حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف حکام کو جون تک غیر ملکی زرِمبادلہ حاصل ہونےکے ذرائع پر بھی تفصیل سے بریفنگ دی ہے، اب آئی ایم ایف حکام زرمبادلہ دینے والے ممالک سے بھی بات کررہے ہیں ۔ وزارت خزانہ کی جانب سے یہ واضح کیا گیا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں پاکستان سے متعلق سیاسی معاملات پر کسی قسم کی بات نہیں ہورہی ہے ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔