(ویب ڈیسک ) بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے حکومتی عہدوں پر موجود رہنماؤں کو پارٹی عہدے چھوڑنے کا حکم دے دیا۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سلمان اکرم راجہ سے ملاقات کے دوران گفتگو میں کہا کہ جیل کا نظام ان قوتوں کے تابع ہے جن کا جیل میں کوئی عمل دخل نہیں ہونا چاہیئے،ان معاملات پرچیف جسٹس کوخط لکھوں گا۔
عمران خان نے کہا کہ عوام کی ہم پرنظرہے ہم عوام کےلئے سیاست کررہے ہیں،کرکٹ کوناتجربہ کارلوگوں کے حوالے کرکے تباہ کردیا گیا۔
سلمان اکرم راجہ نے بتایا ہمیں تشویش تھی لیکن بانی کی صحت بالکل ٹھیک ہے،بانی نے ہدایت کی ہے پارٹی کے جو لوگ حکومتی عہدوں پر ہیں وہ پارٹی عہدے چھوڑ دیں ۔