”آزاد کشمیر کا الیکشن فئیر اینڈ فری نہیں ہے “

”آزاد کشمیر کا الیکشن فئیر اینڈ فری نہیں ہے “
گوجرانوالہ ( پبلک نیوز ) مسلم لیگ(ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وزرا کو کیش دیتے میڈیا نے پکڑا، مریم نواز کے حوالے سے گندی زبان استعمال کی گئی ، مداخلت اور پریشر کا یہ عالم ہے کہ جماعت اسلامی کے صدر کو حکومت کے حق میں دستبردار ہونا پڑا ۔ مسلم لیگ(ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمپین کے دوران عمران نیازی نے بطور وزیراعظم اور وزرا نے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کیا، یہ ایک فئیر الیکشن نہیں ہے، وفاقی حکومت نے وسائل کو آزاد کشمیر الیکشن میں جھونکا سوا 5 ارب کے جھوٹے وعدے کئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ آزاد کشمیر کو صوبے کا درجہ دینا چاہتے ہیں ، غیور کشمیریوں کو الرٹ ہے پاکستانیوں نے تبدیلی کی سزا بھگت لی آپ خود کو بچائیں ، یہاں نہ روزگار نہ بجلی نہ گیس مل رہا ہے،ادویات 6 گنا مہنگی ہے، الیکشن سے قبل شیدا ٹلی فرما رہے تھے ٹو تھرڈ سے حکومت بنائیں گے اور اب ایک سیٹ پر آگئے ہیں ۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز کو ذمہ داری دیدی گئی ہے کہ وہ مثبت نتائج حاصل کریں ، ڈپٹی کمشنر نے ن لیگ اور مسلم کانفرنس کے ایجنٹوں کو پولنگ اسٹیشنز سے نکالا، گنتی پولنگ ایجنٹ کی موجودگی میں ہوگی، کسی پریزائدنگ آفیسر کو فارم 45 جمع کروانے تک جانے نہیں دیا جائے۔

Watch Live Public News