ویب ڈیسک: سائفر کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، کیس کب ختم ہوجائے گا؟ اس پر بیرسٹر سلمان صفدر نے بتایا کہ ’پوری اُمید ہے کہ سائفر کیس 1 نہیں تو 2 پیشیوں میں ختم ہوجائیگا۔“
تفصیلات کے مطابق بیرسٹر سلمان صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”ہم اُمید کرتے ہیں کہ کل کے دِن تک تمام ثبوت پیش ہوں گے اور انشاءاللّٰہ کل ہی حتمی دلائل مکمل ہوجائیں گے، پوری اُمید ہے کہ سائفر کیس 1 نہیں تو 2 پیشیوں میں ختم ہوجائے گا، سائفر کیس کو احتیاط سے ججز سن رہے ہیں اس وقت اہم مرحلے سے گزر رہے ہیں۔ فاران آفس کے گواہوں کے بیانات آج ججز کو پڑھ کرسنائے گئے ہیں۔سائفر کا معاملہ کل تک کے لئے ملتوی ہے۔
بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ معزز ججز روزانہ کی بنیاد پر 2 گھنٹے ہمیں دے رہے ہیں، سائفر کیس پراسیکیوشن کا سنجیدہ الزام ہے مگر ہم امید کرتے ہیں کل کے دن تمام ثبوت پیش ہوجائیں گے.
صحافی نے سوال کیا اگر سائفر کیس کا فیصلہ آپ کی توقع کے برعکس آیا تو کیا اوپشنز ہیں آپ کے پاس؟ اس پربیرسٹر سلمان صفدر نےجواب دیا کہ انہوں نے اُس اوپشن کے متعلق نہیں سوچا، سوال کیا گیا کہ آپ نے کہا تھا کہ 25 رمضان کو عمران خان رہا ہوجائیں گے؟ کیا اب بھی آپ اُس بیان پر قائم ہیں؟
بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ آپ ہمیں کوئی سے 3 دن دیں مگر اور بھی لوگوں کے کیسز لگے ہوتے ان کا حق نہیں مارنا چاہتے، ججز کا ہم شکریہ ادا کرتے، سائفر کیس کا فیصلہ ہونے کے قریب ہے، پیر کو توشہ خانہ کی اپیل فکسڈ ہے وہ بھی ایک دن کی اپیل ہے۔ابھی بھی اپنی بات پر قائم ہوں گے عید سے پہلے رمضان المبارک میں ہی عمران خان کے تمام کیسزکا فیصلہ ہوسکتا ہے۔جو سائفر میں ہوگا باقی کیسز میں بھی وہی ہوگا۔
— PTI Islamabad (@PTIOfficialISB) March 25, 2024