لاہور ( پبلک نیوز) پنجاب حکومت کی جانب سے 50 کروڑ روپے کے کورونا فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں۔ تتفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب نے پچاس کروڑ کے کورونا فنڈز محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈکل ایجوکیشن کو جاری کر دیئے۔ فنڈز کابینہ کمیٹی برائے کورونا کے فیصلوں کے تحت استعمال کیئے جائیں گے۔ سیکرٹری صحت ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کورونا وبا سے بچاؤ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔ کورونا وائرس سے ممکنہ بچاؤ اور علاج کے لیے فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔