ریجنل سپورٹس کے فروغ کیلئے حکومت کا انوکھا اقدام

ریجنل سپورٹس کے فروغ کیلئے حکومت کا انوکھا اقدام
ملک میں ریجنل سپورٹس کا فروغ، ریجنل سطح پر کھیلوں کے فروغ کے لیے حکومت کا انوکھا اقدام، ملک اہم اداروں کو فنڈز ریجنل سپورٹس پر خرچ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اداروں کو مختلف کھیلوں میں اپنی ٹیموں پر فنڈز خرچ کرنے سے روک دیا گیا۔ اداروں کو اپنی ٹیموں کی بجائے ریجنز کو فنڈز دینے کی ہدایت کردی گئی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے پی آئی اے، واپڈا، ایچ ای سی، ریلویز کو لیٹر لکھ دئیے گئے۔ پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے آئی جیز کو بھی لیٹر لکھ دئیے گئے۔ نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر کو بھی ریجنز کو فنڈز دینے کے لیے خط لکھ دیا گیا۔ حکومت کے اس فیصلے کے بعد مختلف کھیلوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کے بڑے پیمانے پر بے روزگار ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔