’مودی نے اقوام متحدہ میں فرسودہ و بے معنی تقریر کی‘

’مودی نے اقوام متحدہ میں فرسودہ و بے معنی تقریر کی‘
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کے وفاقی وزیر برائے داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مودی نے اقوام متحدہ میں فرسودہ اور بے معنی تقریر کی۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے جنرل اسمبلی میں خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم کو افغانستان کی اقلیتوں کا تو درد ہے مگر انھیں بھارت میں اقلیتوں پر ہونے والے مظالم نظر نہیں آتے۔ انھوں نے کہا کہ یہ تقریر دنیا کے ایک بڑے فورم پر ایک غیر معیاری اور چھوٹی تقریر تھی۔ ایسا لگ رہا تھا ایک یونین کونسل کا لیڈر اقوام متحدہ سے خطاب کر رہا تھا۔ مودی کی تقریر ہندوستان کی کو ویڈ 19 ویکسین کی مارکیٹنگ کی ناکام کوشش تھی۔ شیخ رشید نے کہا کہ میں نے اپنی سیاسی زندگی میں اقوام متحدہ کے فورم پر ایسی غیر معیاری، فرسودہ اور بے ربط تقریر نہیں سنی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔