ملک بھرمیں ڈینگی کےوارتیز ہونے لگے، پنجاب حکومت کی جانب سے ہیلتھ کارڈ پر بھی ڈینگی کے علاج کا اعلان کردیا گیا. تفصیلات کے مطابق سندھ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 335 نئےکیس رپورٹ ہوئےہیں،جن میںسے 257 کا تعلق کراچی سے ہے،شہر قائد میں ڈینگی بخار میں مبتلا مزید 2 مریض انتقال کرگئےہیں۔ خیبرپختونخوا میں بھی ڈینگی کے وار جاری ہیں، ڈینگی سے مزید ایک مریض چل بسا جبکہ 259 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ڈینگی بخارمیں مبتلا175 افراد کا تعلق پشاور سے ہے. پنجاب میں ڈینگی کے کیس زور پکڑنے لگے ہیں،مزید385کیس رپورٹ ہوئے ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سے 186، راولپنڈی سے 100 جبکہ گجرانوالہ سے 32 کیسز رپورٹ ہوئے.دوسری جانب پنجاب حکومت نے ڈینگی کے مریضوں کا ہیلتھ کارڈ کے ذریعے علاج کروانے کا اعلان کردیا ہے. کراچی میں ڈینگی تھمنے کا نام نہیں لےرہا ،گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موذی وبا سے مزید 2 مریض انتقال کر گئے،صوبہ سندھ میں ڈینگی کے مزید 335 کیسز رپورٹ ہوئے،جن میں سے257 کا تعلق کراچی سے ہے.