بندروں کے جھنڈ کادسویں جماعت کی طالبہ پرحملہ،گھر کی چھت سےدھکادیدیا

بندروں کے جھنڈ کادسویں جماعت کی طالبہ پرحملہ،گھر کی چھت سےدھکادیدیا
کیپشن: بندروں کے جھنڈ کادسویں جماعت کی طالبہ پرحملہ،گھر کی چھت سےدھکادیدیا

ویب ڈیسک: بھارت میں بندروں کے بےقابو ہونے کے واقعات آئے روز جنم لیتے ہیں جن میں وہ شہریوں کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ان کی جان بھی لے لیتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ایک واقعہ بھارتی بہار کے سیوان ضلع میں آیا جہاں بندروں کے جھنڈ نے دسویں جماعت کی طالبہ کو گھر کی چھت سے دھکا دے کر نیچے گرا دیا جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پریا کمار نامی طالبہ سردی سے بچنے کے لیے گھر کی چھت پر سورج کی دھوپ میں پڑھائی کرنے گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین نے آنکھوں دیکھا حال بتاتے ہوئے کہا کہ اس دوران کچھ بندر چھت پر آئے اور پریا کو پریشان کرنے لگے۔ پریا بندروں سے خوفزدہ ہو کر اپنی جگہ سے ہل تک نہ سکی، تاہم جب گاؤں کے لوگوں نے اسے دیکھا تو وہ چیخنے لگے، جس سے پریا کو سیڑھیوں کی طرف بھاگنے کی ہمت ملی۔تاہم، مبینہ طور پر ایک بندر نے جارحانہ انداز میں پریا پر چھلانگ لگائی اور اسے دھکا دیا، جس سے وہ چھت سے گر گئی۔

رپورٹ کے مطابق گرنے سے طالبہ کو شدید چوٹیں آئیں، جن میں اس کے سر کے پچھلے حصے اور اس کے جسم کے دیگر حصے بری طرح متاثر ہوئے اور وہ اپنا ہوش کھو بیٹھی۔

لڑکی کے اہلخانہ زخمی حالت میں اسے سیوان ضلع کے اسپتال لے کر پہنچے جہاں ڈاکٹروں نے متعدد زخموں کو وجہ قرار دیتے ہوئے طالبہ کی موت کی تصدیق کردی۔

بھگوان پور پولیس اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) سجیت کمار چودھری نے بتایا کہ لڑکی کے گھر والوں نے پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کر دیا۔

گاؤں والوں کا کہنا تھا کہ بندر کچھ عرصے سے علاقے میں لوگوں کیلئے پریشانی کا سبب بن رہے ہیں۔

Watch Live Public News