(ویب ڈیسک ) مظہر اقبال ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل تعینات کردیے گئے۔
تفصییلات کے مطابق مظہر اقبال اسلم کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل تعینات کر دیا گیا ہے ، گریڈ 17 کے مظہر اقبال اسلم سینٹرل جیل گوجرانوالہ میں فرائض سرانجام دے رہے تھے ۔
پنجاب حکومت کی جانب سے تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کی کاپی تمام متعلقہ اداروں کو ارسال کر دی گئی۔