پاکستان سے بیرون ملک جانا آسان ہوگیا، ٹکٹ انتہائی سستے

 پاکستان سے بیرون ملک جانا آسان ہوگیا، ٹکٹ انتہائی سستے

(ویب ڈیسک ) تاجکستان کی سومون ایئر نے پاکستان سے فلائٹ آپریشن کا شیڈول جاری کردیا ہے اور پہلی پرواز 27 جون کو اسلام آباد سے تاجکستان کے شہر دوشنبے کے لیے روانہ ہوگی۔

سومون ایئرلائن دنیا کی بہترین ایئرلائنز میں سے ایک ہے، بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے والی اس ایئرلائن کی جانب سے ابتدائی طور پر ٹکٹ کی انتہائی کم رکھی گئی ہے۔

اسلام آباد سے دوشنبے جانے والے مسافروں کے لیے ون وے ٹکٹ کی قیمت 200 ڈالر جبکہ ریٹرن ٹکٹ کی قیمت 300 ڈالر رکھی گئی ہے۔   تاجکستان نے پاکستانی مسافروں کی آسانی کے لیے ویزے کی سہولت میں بھی آسانی کی ہے۔ پاکستان سے تاجکستان سفر کرنے والے مسافروں کو 24 گھنٹے میں ویزا فراہم کرنے کی تیاری کی گئی ہے۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے 27 جون کو سومون ایئرلائن کی اسلام آباد سے تاجکستان کے لیے پرواز کی تصدیق کی گئی ہے۔اسلام آباد سے دوشنبے جانے والے مسافروں کے لیے ون وے ٹکٹ کی قیمت 200 ڈالر جبکہ ریٹرن ٹکٹ کی قیمت 300 ڈالر رکھی گئی ہے.

Watch Live Public News