ویب ڈیسک: بھارت میں کورونا وائرس کی ایک اور قسم سامنے آ چکی ہے جو دو الگ الگ شکلوں پر مشتمل ہے۔ یہ دونوں مل کر ایک نیا وائرس بناتی ہیں۔ ماہرین اس نئی قسم کے زیادہ خطرناک ہونے اور ویکسین کے اس پر اثر انداز ہونے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں۔
اس نئی قسم کا نام ڈبل میوٹینٹ ہے۔ یہ کسی بھی وائرس کی طرح ایک سے دوسرے شخص میں منقتل ہو جاتا ہے۔ لیکن اس یہ اپنی شکل بھی تبدیل کرتا ہے۔ بی بی سی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق شکل کی تبدیل اتنی اہم نہیں کیونکہ یہ وائرس کے رویہ کو متاثر نہیں کر سکتی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کبھی کبھی اس کی شکل پروٹین میں بھی تبدیل ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے یہ انسانی خلیوں میں داخل ہو جاتا ہے۔ اس لیے یہ وائرس سب خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ کیونکہ اس طرح یہ بآسانی پھیل بھی سکتا ہے اور ویکسین سے متاثر بھی نہیں سکتا۔