ویب ڈیسک: مختلف ممالک میں لوگ کورونا کی نئی قسم کا شکار ہونے لگے، اور نئی قسم 27 ممالک میں پھیل گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا کی ایکس ای سی نامی نئی قسم سامنے آئی ہے جو یورپی ممالک میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔ سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ کورونا کی نئی قسم تیزی سے اپنا اثر دکھانا شروع کر رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ قسم زیادہ متعدی ہے اور اسے پہلی بار جون میں جرمنی میں دیکھا گیا تھا۔ بعد ازاں یہ برطانیہ، امریکا، ڈنمارک اور چین سمیت 27 دیگر ممالک میں بھی پایا گیا ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق ایکس ای سی نامی ویرینٹ دو سابقہ کووڈ اسٹرین کے ایس 1.1 اور کے پی 3.3 کا مجموعہ ہے، جو یورپ میں عام ہے۔ محققین کی جانب سے ابھی تک 27 ممالک میں سے 500 نمونوں میں ایکس سی سی پایا گیا ہے، جن میں کئی یورپی ممالک اور چین بھی شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت سے ایکس ای سی کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے،برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ایکس سی سی کے میں مختلف تبدیلیاں پائی گئی ہیں جیسا کہ یہ موسم خزاں میں زیادہ آسانی سے پھیل سکتا ہے،کیلیفورنیا کے اعلی طبی ماہر ایرک ٹوپول نے خبردار کیا کہ ایکس ای سی کا پھیلاؤ ابھی شروع ہوا ہے۔