ویب ڈیسک: اورکزئی ڈبوری بادان کلے میں مسلح افراد نے پولیو ٹیم پر فائرنگ جس سے1پولیس اہلکارشہید اور دوسرازخمی ہوگیا جبکہ کاہنہ کے علاقے میں ڈیوٹی پر معمور پولیوٹیم پربھی مون نامی شخص نے حملہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اورکزئی ڈبوری بادان کلے میں مسلح افراد نے پولیو ٹیم پر فائرنگ کردی۔ پولیس کا کہنا ہےکہ فائرنگ سے 1 پولیس اہلکار شہید جبکہ دوسرا زخمی ہوا۔
ڈی ایس پی محمد رحیم کا کہنا ہےکہ پولیس اور فرنٹئیر کور کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے،سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔3 دہشتگردوں کو مار دیا گیا ہے علاقے کو کلئیر کررہے ہیں۔
دوسری جانب پولیوڈیو ٹی پر معمور ورکرز پر تشددکا واقعہ کاہنہ کے علاقے میں ہوا،پولیو ٹیم نے مون نامی شخص کے گھر کا دروازہ پر بیل دی۔ شہری نے باہر آتے ہی پولیو ٹیم کو گالیاں نکالنا شروع کر دیں۔ملزم کے دیگر ساتھیوں نے پولیس ورکر بلال اور شمیم کے کپڑے پھاڑ دیئے زدہ کوب کیا۔
متاثرہ پولیس ورکرز نے کاہنہ پولیس کو واقعے بارے میں آگاہ کر دیا۔ایس ایس پی آپریشنز تصور اقبال نے پولیو ٹیم اور اہلکار پر تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ماڈل ٹاؤن سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے فوری کارروائی کاحکم دیدیا۔
ایس ایس پی آپریشنز نے پولیو مہم میں روکاوٹ بننے والوں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیدیا۔