نمک ملا کر پانی پینے کے حیرت انگیز فوائد

نمک ملا کر پانی پینے کے حیرت انگیز فوائد
کیپشن: salt in water
سورس: web desk

ویب ڈیسک:انسانی صحت کا دارومدار کھانے پینے اور روزانہ کی روٹین پر منحصر ہوتا ہے کیونکہ جیسی آپ خوراک کھائیں گے وہ آپ کی صحت پر ضرور اثر انداز ہوگی ایسے ہی جب پیاس لگتی ہے تو ہمیں پانی کی طلب محسوس ہوتی ہے مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ پینے کے پانی میں نمک ملا کر پینے کے کیا فوائد ہیں؟

تفصیلات کے مطابق طبی ماہرین کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر 8 سے 12 گلاس پانی پینا تجویز کیا جاتا ہے جس سے مجموعی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں, دیکھنے میں آیا ہے کہ بعض لوگ اپنے پینے کے پانی میں نمک ڈالتے ہیں اس کی بہت سی وجوہات ہیں کچھ لوگ موٹاپے کو کم کرنے کے لئے صبح سویرے نیم گرم پانی میں نمک ملا کر پیتے ہیں تو کچھ لوگ نظام ہضم بہتر بنانے کے لیے اس کا استعمال کرتے ہیں۔

یہی نہیں بلکہ نمک ملا نیم گرم پانی پینے سے نزلہ زکام اور الرجی کی وجہ سے گلے کی خراش سے بھی نجات ملتی ہے لیکن اس کے اور بھی بہت سے بیش بہا فوائد ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ صحت کو برقرار رکھنے کے لیے اس جادوئی پانی کو بنانے کے لیے ہمالیائی نمک ( پنک سالٹ) کا استعمال کیا جاسکتا ہے، یہ دن بھر کے لیے آپ کے جسم کو مطلوب الیکٹرو لائٹس مہیا کرے گا۔

جب ہمارے گلے میں تھوڑی جلن محسوس ہوتی ہے تو مائیں ہمیشہ گرم نمکین پانی سے غرارے کرنے یا اسے پینے کا مشورہ دیتی ہیں۔

ایک تحقیق کے مطابق نمک کا پانی بلغم کو توڑنے، سوزش کو کم کرنے اور تکلیف کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے، جس سے پھیپھڑے اچھا کام کرتے ہیں اور سانس لینے میں آسانی ہوتی ہے۔

احتیاطی تدابیر :
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ الیکٹرولائٹ سپلیمنٹس ہم میں سے بہت سے لوگوں کے لیے گیم چینجر ثابت ہوسکتے ہیں لیکن اس کے بے جا استعمال سے گریز کریں اور اس موضوع سے متعلق کوئی سوالات ہیں تو اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔

Watch Live Public News