ویب ڈیسک: بادام صحت کے لیے بہت مفید ہوتے ہیں جس کی وجہ اس گری میں فائبر، وٹامن ای اور دیگر غذائی اجزا کی موجودگی ہے،مگر بیشتر افراد کے خیال میں باداموں کو پانی میں بھگو کر کھانا صحت کے لیے زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے،مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی حقیقت ہے کہ خشک بادام بھی صحت کے لیے بہت زیادہ مفید ثابت ہوتے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق باداموں کو بھگو کر رکھنے کا طریقہ بہت سادہ ہے بس کچھ مقدار میں بادام کسی برتن میں ڈال دیں،اس کے بعد برتن کو نیم گرم پانی سے پورا بھر کر اوپر سے ڈھانپ کر رکھ دیں،اگر 140 گرام بادام پانی میں بھگوئے ہیں تو ایک چائے کے چمچ نمک کو چھڑک دیں،اس کے بعد برتن کو رات بھر کے لیے چھوڑ دیں یا 8 سے 12 گھنٹے تک پانی میں بھگو کر رکھیں۔
اگر آپ بادام بھگو کر کھانا پسند کرتے ہیں تو اس عادت کے چند فوائد بھی جان لیں۔
ہاضمہ بہتر ہوتا ہے
پانی میں رہنے سے بادام زیادہ نرم ہو جاتے ہیں اور انہیں چبانا یا ہضم کرنا آسان ہو جاتا ہے,یہی وجہ ہے کہ بادام بھگو کر کھانا ان افراد کے لیے زیادہ مفید ہوتا ہے جن کا نظام ہاضمہ زیادہ حساس ہوتا ہے,ایسے افراد کے لیے خشک بادام کو ہضم کرنا مشکل ہوتا ہے,تحقیقی رپورٹس میں عندیہ ملا ہے کہ بادام بھگو کر کھانے سے نظام ہاضمہ بہتر ہوسکتا ہے۔
جسمانی وزن میں کمی لانے میں مدد مل سکتی ہے
باداموں میں موجود فائبر پیٹ بھرنے کا احساس زیادہ دیر تک برقرار رکھتا ہے جس سے جسمانی وزن میں کمی لانے میں مدد مل سکتی ہے,مگر اس کے لیے ضروری ہے کہ متوازن غذا کے استعمال کو یقینی بنایا جائے۔
دل کی صحت کے لیے مفید
باداموں میں دل کی صحت کے لیے مفید چکنائی موجود ہوتی ہے,باداموں کو بھگو کر رکھنے سے یہ چکنائی خارج کرنے میں مدد ملتی ہے اور اس طرح دل کو زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔
بلڈ شوگر کو کنٹرول کرے
بھگو کر بادام کھانے سے فائبر اور صحت کے لیے مفید چکنائی بلڈ شوگر کو مستحکم رکھنے میں مدد فراہم کرتی ہے,انسولین کی مزاحمت اور ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بادام بھگو کر کھانا زیادہ بہتر ہوتا ہے کیونکہ وہ بلڈ شوگر کی سطح کو تیزی سے بڑھنے سے روک سکتے ہیں۔
اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور
بھگوئے جانے پر بھی باداموں میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس برقرار رہتے ہیں,اینٹی آکسائیڈنٹس سے جسم کو تکسیدی تناؤ سے مقابلہ کرنے میں مدد ملتی ہے جس سے مختلف دائمی امراض جیسے امراض قلب کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
جِلد کے لیے بھی مفید
بادام وٹامن ای کے حصول کا اچھا ذریعہ ہیں,یہ وٹامن جِلدی صحت کے لیے بہت اہم ہوتا ہے,بادام بھگو کر کھانے سے اس وٹامن تک زیادہ آسانی سے رسائی ملتی ہے جس سے جِلد کو صحت مند رکھنے میں مدد ملتی ہے۔
جگمگاتے بال
باداموں میں موجود غذائی اجزا جیسے بائیوٹین اور فیٹی ایسڈز بالوں کی صحت کے لیے مفید ہوتے ہیں,بادام بھگو کر رکھنے سے ان اجزا کی دستیابی بڑھ جاتی ہے جس سے بالوں کی مضبوطی اور چمک بڑھانے میں مدد ملتی ہے۔