(ویب ڈیسک ) متروکہ وقف املاک بورڈ ملازمین کیلئے خوشخبری، دوران ڈیوٹی جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کو اسسٹنس پیکج دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق گریڈ 1 سے 4 تک کے ملازمین کو 6 لاکھ جبکہ 5 سے 10 گریڈ کے افسران کے اہل خانہ کو 9 لاکھ دئیے جائیں گے۔گریڈ 11 سے 15 تک کے ملازمین کو 12 لاکھ جبکہ گریڈ 20 اور اوپر والوں کو 30 لاکھ دئیے جائیں گے۔
ڈیوٹی کے دوران جاں بحق ملازمین کی پینشن ، بچوں کو تعلیم ، نوکری، میڈیکل سہولیات سمیت دیگر سہولیات بھی فراہم کی جائیں گے۔