کیپٹن (ر) صفدر کاسنیما سکوپ فلم کا دعویٰ ؛ حکومتی ردعمل بھی سامنے آ گیا

کیپٹن (ر) صفدر کاسنیما سکوپ فلم کا دعویٰ ؛ حکومتی ردعمل بھی سامنے آ گیا

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ویڈیو لیک کے بعد سینما سکوپ فلم آئے گی۔

کیپٹن (ر) صفدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا پنڈ کے لوگوں کو پتہ ہے کہ ٹوٹے کیا ہوتے ہیں، ٹوٹے دیکھنے پر مار بھی پڑتی تھی، ہم بچپن میں چھپ کر ٹوٹے دیکھتے تھے مگر اب تو یہ ٹوٹے عام ہو چکے ہیں، کل کیپٹن صفدر کہہ رہے تھے کہ اب لوگوں کی سوئمنگ پول اور باتھ رومز میں گرتے ہوئے سنیما اسکوپ فلمیں چلیں گی، میں حیران ہوں‌اس شخص کے پاگل پن پر ایسی فلمیں بندا کمرے میں چھپ کر تو دیکھ سکتا ہے مگر جو ہمارا کلچر ہے اس میں ایسی فلمیں سنیما میں کیسے چل سکتی ہیں، یہ شخص کس طرح کی فحاشی کی طرف اشارے کر رہا ہے.

ان کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ انکے مخالفین غسل خانے میں غسل بھی آرام سے نہ لیں، ڈرے رہیں کہ کسی روشن دان سے انہوں نے کیمرا ڈالا ہوا ہے، یہ جو انکی سوچ ہے ٹوٹے بنانے کی اور ٹوٹے چلانے کی اس پر انہیں شرم آنی چاہیے.

واضح رہے کہ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے کہا تھا کہ جو پرانے لوگ ہیں وہ جانتے ہیں سینما سکوپ فلم کیا ہے اور ابھی یہ فلمیں آئیں گی کوئی سوئمنگ پول میں گرا ہے تو کوئی واش روم میں۔انہوں نے کہا کہ فلم کا ڈائریکٹر مظلوم شخص ہے جو کہتا ہے پاکستان کمزور ہو کر ٹوٹ رہا ہے۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ قوم جانے گی جس دن لاکھوں لوگ قائد کا استقبال کرنے لاہور ائیرپورٹ پر آئیں گے اور اس وقت مریم نواز وزیر اعظم بن کر والد کا استقبال کریں گی۔انہوں نے کہا کہ اب تو اسکرینز پر صرف مریم نواز کی تصویر چلتی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔